شاہ محمود قریشی کا پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پر اظہار افسوس

Shah Mehmood Qureshi, sorrow, deaths, Canadian citizens, Pakistani origin, arson

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ البرٹا کے علاقے چیسٹر میئر میں آتشزدگی کے واقعہ پر دل گرفتہ ہوں ۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہے ۔ وفاقی وزیر نے دفتر خارجہ کو متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

ادھر ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اور کینیڈین حکام سے رابطہ کر رہی ہے جس کا مقصد حادثے کی وجوہات جاننا ہے ۔ پاکستانی قونصلیٹ کی متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش ۔

واضح رہے کہ البرٹا میں گھر میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ کینیڈین حکام کے مطابق گھر میں آتشزدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔