بشریٰ انصاری اور گلوکار عرفان سمیع کی ڈانس ویڈیو وائرل

بشریٰ انصاری اور گلوکار عرفان سمیع کی ڈانس ویڈیو وائرل
سورس: file photo

کراچی :سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دونوں ستارے ایک شادی میں شریک تھے جہاں پر معروف اداکارہ بشری انصاری نے گلوکار عدنان سمیع خان  کے بیٹے گلوکار عرفان سمیع خان نے رقص کیا ۔ 

 گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ شوبز کی نامور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پر بشریٰ انصاری، صنم جنگ، کبریٰ خان، سجل علی اور اسد صدیقی سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔

 سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش اس ویڈیو کو کچھ مداحوں نے پسند کیا جب کہ دیگر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بناڈالا۔