بلاول بھٹو امریکا پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہنے جارہے ہیں ، شہبازگل

بلاول بھٹو امریکا پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہنے جارہے ہیں ، شہبازگل
سورس: file photo

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو نوکری کی عرضی لے کر امریکا جارہے ہیں جہاں وہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں لانے کا کہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بلاول بھٹو سی وی لے کر واشنگٹن جا رہے ہیں اور وہ امریکا جا کر کہیں گے ہمیں حکومت میں لائیں ہم سب کرنے کو تیار ہیں مگر ہم ایسی ڈیل نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول جو عرضیاں لے کر امریکا جا رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مشرف کے زمانے میں تیرہ ڈرون حملے ہوئے اور پیپلزپارٹی کے دور میں 340 ڈرون حملے ہوئے جب کہ کونڈولیزارائس نے ڈرون حملوں کے لیے مشرف اور محترمہ کی ڈیل کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے امریکا کو اڈے دینے کا ملبہ پرویز مشرف کے دورپر ڈالتے ہیں