ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی جانب گامزن ہیں: وزیراعظم عمران خان 

ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی جانب گامزن ہیں: وزیراعظم عمران خان 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ہے قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے صحت کارڈ سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’بہت مبارک خیبرپختونخواہ! خیبرپختونخواہ کے صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کو بالکل مفت علاج میسر آیا۔ یہی وہ پاکستان ہے جس کی جانب ہم بڑھ رہے ہیں اور جس کا خواب علامہ اقبال اور جناب قائداعظم نے دیکھا۔‘ 

ef9fceea0a5a200df43796d25cbea36e