محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئیں

محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئیں
سورس: file photo

لاہور:محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئی، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کو اسلام آباد سے موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئی ، بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سہولت کےلیے موڈرنا ویکسین متعارف کرائی گئی ہے۔


محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین فوری 14 اضلاع کو بھجوائی جا رہی ہے، بیرون ملک سفرکرنےوالوں کوموڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

یاد رہے ملک میں موڈرناویکسین لگانے کاآغاز 5جولائی سے ہو گا، موڈرناویکسین کی ملک گیر تقسیم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ، ویکسین کی تقسیم آج مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے فیز میں صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین فراہم کی جائے گی ، موڈرنا کورونا ویکسین 16بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد ، مظفرآباد، میرپور اور گلگت میں دستیاب ہو گی۔

خیال رہے موڈرناویکسین کی 25 لاکھ ڈوزگزشتہ روزاسلام آبادپہنچائی گئی تھیں ، پاکستان کوموڈرناکوروناویکسین کوویکس پلیٹ فارم سےملی ہیں ، وزارت قومی صحت موڈرناویکسین کےاستعمال کی گائیڈ لائنزجاری کر چکی ہے۔