سعودی شہریوں کو یو اے ای جانے سے روک دیا گیا

سعودی شہریوں کو یو اے ای جانے سے روک دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

ریاض : سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر متحدہ عرب امارات سمیت چار ممالک کے سفر پابندی لگادی ہے۔ ان ممالک کا سفر کرنے والے شہریوں کو پہلے حکام سے اجازت لینا ہوگی۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہش مند شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اور کوویڈ 19 کی نئی شکل کے پھیلاؤ کے خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہریوں کو ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات، ویتنام اور افغانستان کے سفر سے پہلے مجاز اداروں سے سفر کی اجازت لینا ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان ملکوں کے سفر کرنے والے افراد واپسی پر کسی قسم کے کرونا کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔

ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گذر چکے ہوں انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائےگا۔

جن ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہےان کے لیے فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ان ملکوں سے آنے والے افراد کو ادارہ جاتی قرنطینہ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

ایسے شہری جنہوں نے 4 جولائی اتوار رات گیارہ بجے تک کی بکنگ کی ہے انہیں سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔کرونا کے خطرات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے سعودی عرب کی فضائی سروس اتوار رات گیارہ بجے سے معطل کر دی جائے گی۔