لاہور میں نجی سکول کے ٹیچر کا طالب علم پر بدترین تشدد، نازک اعضا متاثر

لاہور میں نجی سکول کے ٹیچر کا طالب علم پر بدترین تشدد، نازک اعضا متاثر
سورس: فائل فوٹو

لاہور: شاہدرہ میں بچوں پہ تشدد کے واقعات رک نہ سکے ایک ہفتہ میں شاگرد پہ تشددکا  دوسرا واقعہ وہ بھی پرائیویٹ سکول کے ٹیچر و پرنسپل کا ہوم ورک کرکے نہ آنے پہ نویں کلاس کے طالبعلم پہ وحشیانہ تشدد کیا۔  نازک اعضا،  آنکھیں ، گردن بری طرح متاثر ہوئے۔

نیو نیوز کے مطابق  شاہدرہ کے علاقہ میں نجی سکول کے نویں جماعت کے علی رضا نامی طالبعلم پہ ہوم ورک نہ کر کے آنے پہ وحشیانہ تشدد  کیا گیا ۔ منہ ، آنکھوں اور نازک اعضا پہ ٹانگوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بچہ بے ہوش  ہوگیا۔ 

طالبعلم کے دوستوں نے گھر اطلاع دی تو والدہ کے آنے پہ پرنسپل عبدالحق اور ٹیچر فرار ہوگئے۔ علی رضا کی والدہ کا کہنا ہے تھانہ شاہدرہ میں شنوائی نہیں ہو رہی۔ صلح کے لیے دھمکیاں  دی جا رہی ہے۔ 

علی رضا کی والدہ نے  تھانہ شاہدرہ کے باہر رو رو کر وزیر تعلیم اور سی سی پی او  سے سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی و انصاف کی اپیل کی ہے۔