پی ڈی ایم کا کل سوات میں جلسہ، لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے, مریم شریک نہیں ہوں گی

پی ڈی ایم کا کل سوات میں جلسہ، لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے, مریم شریک نہیں ہوں گی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد:  حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کا جلسہ کل سوات میں ہو رہا ہے۔  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوگا۔مریم نواز شریک نہیں ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  کےمطابق سوات جلسے میں شرکت کرنےوالے مسلم لیگ ن کے وفد میں شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب  شامل ہوں گی۔

 شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا ،ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گرؤانڈ پہنچے گی۔