کراچی میں آج رات آندھی و بارش کا امکان

کراچی میں آج رات آندھی و بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج رات سے بارش شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثرانداز رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے ج کے باعث کراچی شہر میں آج شام یا رات کو آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت دو مون سون سسٹم آ رہے ہیں جن میں سے پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثرانداز رہے گا جبکہ دوسرا سپیل پہلا سسٹم ختم ہونے کے 18 گھنٹے بعد اثرانداز ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں نالوں کی صفائی ادھوری ہے جبکہ اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر لگے بل بورڈز اور ہورڈنگز بھی نہیں ہٹائے گئے جس کے باعث آندھی اور بارش کی صورت میں حادثات پیش آ سکتے ہیں۔ 

مزید برآں آج سندھ کے زیریں علاقوں اور بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے اور اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں