عمران خان اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں: حافظ حمد اللہ

عمران خان اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رہنماءاور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔ 
تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو بتائیں کہ ان کے بچے کہاں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ جارج بش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے، عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا، وہ فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، فضل الرحمان سن لو، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں، آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکہ کو کہا مجھے بچا لو۔ 

مصنف کے بارے میں