کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ، مزید 2 افراد ہلاک

کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ، مزید 2 افراد ہلاک

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔
 قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 650 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ 
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے مزید بتایا کہ ملک میں کورونا کے 138 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 افراد کا انتقال بھی ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں