عید پر لاہور سمیت پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں

عید پر لاہور سمیت پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں عید الاضحی پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ہی حبس بھی رہے گا۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے جس سے 6 سے 8 جولائی تک صوبے میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں تاہم عید پر بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے اور شہرمیں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں