راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر سمیت 13 افسران بے گناہ قرار

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، سابق کمشنر سمیت 13 افسران بے گناہ قرار

راولپنڈی: رنگ روڈ سکینڈل میں ملوث سابق کمشنر کیپٹن(ر) محمد محمود، لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وسیم تابش سمیت 13 افسران کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں رنگ روڈ سکینڈل میں ملوث افسران پر الزامات کی تحقیقات کی گئیں جس میں 13 افسران کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ 
گزشتہ سال راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل سامنے آنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق کمشنر سید گلزار حسین شاہ کی سربراہی میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا جس دوران سابق کمشنر کیپٹن(ر) محمد محمود، لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم تابش سمیت 13 سول افسران کو گنہگار قرار دیا گیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران کو گنہگار قرار دئیے جانے کے بعد یہ معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا گیا جس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تو سابق کمشنر محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کولیکٹر وسیم تابش کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سکینڈل میں سامنے والی سیاسی شخصیات پہلے ہی کلین چٹ مل چکی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد الزامات کی تحقیقات دوبارہ کی گئیں جن میں سابق کمشنر محمد محمود سمیت 13سول افسران کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں