حکومت کا عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان

حکومت کا عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر پانچ دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے 5 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحی 10 جولائی بروز اتوار کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور مسلمان اس روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں