حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے آج چوتھی پیشی

حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے آج چوتھی پیشی

 اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نوازآج چوتھی بار  جے آئی ٹی کے سامنے  پیش ہوں گے۔ کل چھوٹے بیٹے حسن نواز پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور سات گھنٹے تک جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز ،چھ روز میں چوتھی بار آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ اس سے پہلے حسین نواز یکم جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو ان سے چھ گھنٹے تک لندن فلیٹ سے متعلق سوالات کیے گئے۔

ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز سے بھی گزشتہ روز جے آئی ٹی نے سوالات کیے۔ حسن نواز پہلی پیشی پر 7 گھنٹے جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔

اس دوران نماز کا وقفہ بھی آیا، پیشی کے بعد حسن نواز نے صحافیوں سے بات کرنے کے بجائے ہاتھ ہلانے پر اکتفا کیا۔حسین نواز کی پیشی کے وقت سیکیرٹی مزید سکت کر دی جائے گی ، موقع پر ن لیگی رہنمسمیتخواتین کارکنان بھی پہنچ گئیں

 آج پیشی  میں حسین نواز منی ٹریل اور آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کے جواب دیں گے۔