ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلےکچھ دن تک موسم خشک اور شدید گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلےکچھ دن تک موسم خشک اور شدید گرم رہے گا

 لاہور:محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں اگلےکچھ دن تک موسم   شدیدگرم رہے گا۔

پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور،ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا ۔

 آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت دادو، سبی 48 ، رحیم یار خان 47 ، جیک آباد، شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، پڈعیدن، نوکنڈی 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور شام کے وقت لاہور میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصاً بہاولپور ،ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہیگا۔
آئندہ 12گھنٹوں کا موسم (دورانیہ:03جون صبح0800 سے 03 جون رات2000 تک )۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہیگا۔آئندہ 24گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 03 جون رات2000 سے 04 جون رات2000 تک )
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں موسم شدید گرم رہیگا۔گزشتہ روز گرم ترین مقام دادو اور سبی رہے ، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ اس دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے شہری روزے دار شدید مشکلات میں  مبتلہ ہو جاتے ہیں .