حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بارپیش ہو گئے

حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بارپیش ہو گئے

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور حسین نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے آج چوتھی بار  پیش ہو گئے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز جودیشل اکیڈمی پہنچے تو ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔

حسین نواز نے کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیا۔ حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی پیشی کے موقع پر بھی منی ٹریل اور آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کے جواب دیں گے۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے بھی جی آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تھا جہاں ان سے 7 گھنٹے پوچھ کی گئی تھی۔

واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں