عارف والہ میں باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی تین بٹیوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیا

عارف والہ میں باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی تین بٹیوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیا

پاکپتن: عارف والہ میں باپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی تین بٹیوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔ جن کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان تھیں۔  واقعہ چک نمبر 83 ای بی میں پیش آیا۔
تفصیلات  کے مطابق  افسوس ناک واقعہ عارف والہ  کے چک نمبر 83 ای بی میں پیش آیا۔ سنگدلباپ نے گھریلو جھگڑے پر اپنی 3 بٹیوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیا،  بچیوں کی عمریں 3 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منقتل کردیا ہے۔

اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ گھوٹکی میں پیش آیا جب باپ نے طلاق یافتہ بیوی سے بدلہ لینے کیلئے کمسن بیٹے کو زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔ملزم نے کمسن بیٹے کو زہر ملی آئس کریم کھلائی۔ حالت غیر ہونے پر معصوم بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔تاہم  پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کرلیا۔ 

اسی طرح چنیوٹ میں  حساس ادارے کے ملازم نے بیوی کو طلاق دینے کے تین روز بعد 5کمسن بچوں کو گلا دبا کر قتل کرکے خود کشی کر لی تھی۔ ضلع چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کے علاقہ دیال والا کا موضع حاجی عثمان کا رہائشی محمد حسین حساس ادارے میں ملازم تھا۔ ایک ماہ قبل اسکی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ وہ 2دسمبر کو چھٹی پر گھر آیا تو آتے ہی اپنی اہلیہ نازیہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اگلے روز اس نے بیوی کو طلاق دے دی جس کے بعد وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔ گزشتہ رات کے آخری پہر اس نے کمرے میں سوئے ہوئے اپنے بچوں ساڑھے 3سالہ نعمان ‘ 5سالہ سبحان ‘ 6سالہ شہزاد ‘ 8سالہ وقاص اور دس سا لہ بیٹی اقراءکو یکے بعد دیگرے لوہے کی تار سے گلا دبا کر قتل کرکے خود بھی کمرہ میں چھت کے پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع صبح ہمسایوں کے جاگنے سے ہوئی تو پولیس کو بلایا گیا۔

بہاول پور میں سنگدل باپ نےدوسری بیوی کو منانے کےلیےاپنےتین کمسن بچوں کوگلا دبا کر قتل کردیا اور خود کیڑے مار دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی۔

 

مصنف کے بارے میں