کوئٹہ پولیس کا سرچ آپریشن،30سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ پولیس کا سرچ آپریشن،30سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں میں سرچ آپر یشن کر کے 30سے زاہد مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا۔
ڈی آئی جی عبد الرزاق چیمہ کے مطابق جناع ٹاون اور ملحقہ علا قوں میں پولیس نے گھر گھر سر چ آپر یشن کیا، آپر یشن میں 30افراد کو گر فتار کیا گیا مزید تفتیش کے لئے انہیں تھانے منتقل کر دیاگیا ڈی آئی جی کے مطابق سر چ آپر یشن چینی باشندوں کو اغواکر نے کے بعد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں