لیجنڈقومی کرکٹروسیم اکرم 51 برس کے ہو گئے

لیجنڈقومی کرکٹروسیم اکرم 51 برس کے ہو گئے

کراچی:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈروسیم اکرم اکیاون برس کے ہو گئے۔ گزشتہ روزوسیم اکرم نے51ویں سالگرہ اپنے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں کے ساتھ منائی۔انہوں نے اپنیمنائی۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پران کے مداح اور کرکٹ شائقین نے ان کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کی ازدواجی زندگی کے لیے بھی نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا اورسابق قومی کرکٹر کے لیے درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔

وسیم اکرم3جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین بائولر مانے جاتے ہیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں انہوں نے356ون ڈے میچز میں502وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ء کو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں