مصباح الحق کا بجلی کا میٹر بھی ٹک ٹک نکلا

 مصباح الحق کا بجلی کا میٹر بھی ٹک ٹک نکلا

اسلام آباد: قومی  ہیرو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  مصباح الحق کا کمرشل استعمال کیلئے لگایا گیابجلی کا میٹر بھی آہستہ چلنے پر لیسکو نے 5لاکھ روپے کا بل بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔ مصباح الحق کے پلازے کا بجلی کا میٹر آہستہ چلنے پر کاٹ دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹر آہستہ چلنے پر مصباح الحق کے خلاف 5لاکھ روپے کا بل تیار کر لیا گیا ہےجو انہیں ادا کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ لاہور ڈیفنس میں مصباح الحق کے پلازے میں لگا بجلی کا میٹر جو کہ آہستہ چلرہا تھا جس پر لیسکو اہلکاروں نے موقع پر جا کر جب چیک کیا تو اس میں خرابی پائی گئی جسے خرابی کی صورت میں کاٹ دیا گیا ہے جبکہ لیسکو حکام نے آہستہ میٹر کے حوالے سے پائی جانیوالی شکایت پر مصباح الحق کیلئے پانچ لاکھ روپے کا بجلی کا ایک بل بھی تیار کر لیا ہے جو انہیں ادائیگی کیلئے جلد بھجوا دیا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں