اگر آپ کو پٹھوں میں درد رہتا ہے تو ایک بار یہ غذا ضرور استعمال کریں

اگر آپ کو پٹھوں میں درد رہتا ہے تو ایک بار یہ غذا ضرور استعمال کریں

اسلام آباد:سائنسی جریدے بائیولوجیکل کیمسٹری کی اشاعت میں امریکی تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہےکہ پھلوں میں موجود قدرتی مرکبات پٹھوں کے نقصان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے،لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔ آئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب ملا ہے،جو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی

کو روک سکتا ہے۔تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز نے کہا کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے آیونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاءٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتا ہے۔محققین نے اپنی تحقیقات کو انسانی طبی ٹیسٹ میں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بالاآخر ممکنہ طور پر پٹھوں کی مضبوطی کی ادویات کی نئی رینج متعارف ہو سکتی ہے۔امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نباتاتی اور حیوانی پروٹین کی حامل غذائیں ڈھلتی عمرکے افراد کے لیے پٹھوں کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں۔امریکا کی ماسی چیسوٹس یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بعض غذائیں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی غذائیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو وہ پٹھوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈھلتی عمرکے افراد کے لیے پروٹین کی حامل غذائیں ان کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے 19 سے 72 سال کے 2986 مردوں اور عورتوں پر تجزیہ کیا۔ یہ مطالعہ 2000ء سے سنہ 2005ء تک جاری رہا۔رپورٹ کے مطابق دودھ، دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات، مچھلی، سرخ گوشت، انڈے کم چکنائی والا دودھ اور لوبیا پروٹین پیدا کرنے والی غذائیں ہیں۔