سنجے دت پر بننے والی فلم نے ریلیز سے پہلے 180 کروڑ روپے کما لئے

سنجے دت پر بننے والی فلم نے ریلیز سے پہلے 180 کروڑ روپے کما لئے

ممبئی: بالی ووڈ میں ہر روز کمائی کے نئے نئے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں کچھ برس پہلے 100 کروڑ کی کمائی بہت بڑی بات سمجھی جاتی تھی اب 200 کروڑ بھی کوئی بڑی بات نہیں لگتی ایسا ہی ایک ریکارڈ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے حصے میں آیا ہے۔ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے بہت توقعات لگائی جا رہی ہیں کیونکہ اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں جو منا بھائی سیریز، 3 ایڈئٹس اور پی کے جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

ان کا نیا پروجیکٹ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ہے جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں۔ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی اس فلم کا نام تو ابھی تک نہیں رکھا گیا لیکن اس نے ریلیز سے قبل ہی کمائی کا ایسا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ جسے سن کر بالی ووڈ کے ماہرین کی بولتی ہی بند ہو گئی ہے اور یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے حقوق فلم ساز کمپنی فوکس اسٹار انڈیا نے 180 کروڑ روپے میں خریدے ہیں لیکن اس میں سیٹلائٹ حقوق شامل نہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حقوق بھی 85 فیصد منافع کے تناسب سے فروخت ہوئے ہیں۔ منافع میں 85 فیصد حصہ راج کمار ہیرانی جب کہ صرف 15 فیصد فوکس اسٹار انڈیا کا ہو گا۔

فلم 30 مارچ 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں سنجے کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا کوائرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور انوشکا شرما شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں