امریکی انتظامیہ نے ویزا حصول کیلئے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگ لیے

امریکی انتظامیہ نے ویزا حصول کیلئے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگ لیے

واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے امریکی ویزا کے بعض درخواست گزاروں سے ان کے سوشل میڈیا پاسورڈز مانگنا شروع کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہکا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کے تحت کونسلر آفس امیدوار سے گزشتہ تمام پاسپورٹ نمبر، پانچ سال کے دوران استعمال کیے جانے والے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں ۔

اس کے علاوہ خاندان کے دیگر ارکان کے بارے میں بھی معلومات مانگی جارہی ہیں۔ مزید یہ کہ پندرہ برس کے دوران رہائشی پتے، روزگار اور سفری معلومات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس پالیسی سے امریکی ویزے کے لیے درخواست دینے والے سالانہ 13 ملین لوگوں میں سے ایک فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوگا۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد  امریکا  میں سٖفری پابندیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئے روز امریکی حکام ان پابندیوں میں اضافہ کر  رہے ہیں

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں