خیبرپختونخوا حکومت کے آئند مالی سال کے بجٹ سے عوام ناامید

خیبرپختونخوا حکومت کے آئند مالی سال کے بجٹ سے عوام ناامید

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا آئند مالی سال کا بجٹ چار روز بعدپیش کیا جائیگا۔ بجٹ عام آدمی کےلئے مفید ہو گایا مزید پریشانیوں کا سبب بنے گا اس حوالے سے شہری حکومت سے  کوئی خاص امید نہیں رکھتے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا مالی سال 2017-18ءبجٹ7جون کو پیش کیا جارہا ہے، حکومت کا دعویٰ ہے کہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگی ، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائےگالیکن پشاور کے عوام کو بجٹ سے کوئی خاص توقعات نہیں۔

پشاور کے عوام کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ وفاقی بجٹ سے مختلف نہیں ہوگا، ماضی کی طرح اس بار بھی بجٹ سے کسی ریلیف کی توقع نہیں بلکہ غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

شہریوں کا کہناہے کہ حکومت ہر بارعوام دوست بجٹ تیار کرنے کے دعوے تو کرتی ہیں لیکن جب بجٹ پیش کیاجاتا ہے اور ان کے اثرات آنا شروع ہوجاتے ہیں تو عام آدمی کے خوش اڑ جاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں