تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آج ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ہے۔

57d75c0dab6e7692e05024f3a325ea0a

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے دشمنوں کے بنکرز تباہ کر دیئے جبکہ  اس  جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے جمعرات کے دن  بھی لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاکتیں ضلع پونچھ کے سیکٹر بٹل کے مختلف دیہاتوں میں ہوئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں