اداکارہ سنی لیون نے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اداکارہ سنی لیون نے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

 اداکارہ سنی لیون نے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ سنی لیون نے کہا کہ اداکاری کے دوران میرا کو اسٹار کے ساتھ کام کرنا میرے شوہر کے لیے قابل قبول ہے۔ ان کے شوہر کبھی بھی انکے لیے غیر محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ انھوں نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سمجھدار،حوصلہ دینے والے اور اپنی اہلیہ کی کامیابی کو سپورٹ کرنے والوں میں سے ہیں۔ ڈینیل نہ صرف انکے بہترین دوست ہیں بلکہ انکو سمجھتے بھی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ چاہے ان کے شوہر جتنا مصروف ہوں ان کی ہر کال کا جواب دیتے ہیں اور انکا خیال رکھتے ہیں، وہ اپنے آپ کو دنیا کی خوش نصیب عورت سمجھتی ہیں کہ انھیں ڈینیل جیسا جیون ساتھی ملا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں