پاکستانی ٹیم نے بغیر کوئی میچ کھیلے چیمپینز ٹرافی میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستانی ٹیم نے بغیر کوئی میچ کھیلے چیمپینز ٹرافی میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

برمنگھم: چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے اپناافتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 4جون کوکھیلناہے لیکن چیمپینز ٹرافی میں کوئی میچ کھیلے بغیرہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک ریکارڈقائم کردیاہے ۔

یہ ریکارڈاس طرح قائم ہواہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دوکھلاڑی فخرزمان اورفہیم اشرف نے ابھی تک کوئی انٹرنیشنل کرکٹ میچ نہیں کھیلاہے اس طرح دونوں کھلاڑیوں نے اپنی بین الاقوامی کرکٹ کاآغازچیمپینز ٹرافی سے کرناہے جبکہ دوسرے نمبرپربنگلہ دیش ہے جس میں ایک نئے کھلاڑی کوشامل کیاگیاہے جو اپنے انٹرنیشنل ڈیبیوکاآغازکرے گاجبکہ اس ایونٹ میں باقی 6ٹیموں کے سکواڈمیں کوئی نیاکھلاڑی شامل نہیں کیاگیاہے جس اپنے انٹرنیشنل ڈبیبیوکاآغازکرناہو۔بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں فہیم اشرف کوموقع ملنے کاچانس بڑھ گیاہے ۔اورفخرزمان کوبھی موقع دیاجاسکتاہے۔

مصنف کے بارے میں