ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیرس:  سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور ایون ڈوڈگ نے پہلے راؤنڈ میں کروشین جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔


فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماٹ پاوک اور دریجا جیورک پر مشتمل کروشین جوڑی کو 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

یاد رہے کہ ثانیہ کو ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیوویب ڈیسک< News Source