گھریلو ناچاقی پر باپ نے گلا دبا کر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا , ملزم گرفتار

گھریلو ناچاقی پر باپ نے گلا دبا کر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا , ملزم گرفتار

احمدیار:  گھریلو ناچاقی پر باپ نے گلا دبا کر  3 کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا.

 تفصیلات  کے مطابق نواحی گائوں83/EB  میں گھریلو ناچاقی پر باپ احمد یار بلوچ نے گھر میں گلا دبا کر تین کمسن بیٹیوں زینب بی بی ، زنیرہ بی بی اور مریم بی بی کو قتل کردیا۔ ملزم نے میکے گئی ناراض بیوی شکیلہ بی بی کو آہنی راڈ سے زخمی کردیا۔ ملزم احمدیار بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر کے نعشیں قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچادیں۔

زخمی شکیلہ بی بی نےبتایا کہ اس کا خاوند احمدیار بلوچ سے جھگڑا ہوا جو نشہ بھی کرتاہے۔ مقتولین کے ماموں حق نواز بلوچ نے بتایا کہ ملزم احمدیار نے اس کی کمسن بھانجیوں کو ناحق گلادبا کر قتل کیااور شکیلہ بی بی کو زخمی کردیا، ملزم کے تین بیٹے بھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں