نہال ہاشمی کی تقریرکے حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کرنیکاجائزہ لیاجائے، اٹارنی جنرل

نہال ہاشمی کی تقریرکے حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کرنیکاجائزہ لیاجائے، اٹارنی جنرل

اسلام آباد:  اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریرکے حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کرنیکاجائزہ لیاجائے،سندھ حکومت کے نام اپنے خط میں اٹارنی جنرل نے کہاکہ تقریر کا جائرہ ضابطہ فوجداری کے تناظرمیں لیا جائے،نہال ہاشمی نے تقریر میں ججزاورجے آئی ٹی کو دھمکیاں دی تھیں جبکہ نہال ہاشمی نے حساب مانگنے والوں اوراہلخانہ پرزمین تنگ کرنیکی دھمکی دی تھی.

یاد رہے کہ نہال ہاشمی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں اپنی جذباتی تقریر کے دوران وہ دھمکی دیتے نظر آئے تھے کہ 'پاکستان کے منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لیے زمین تنگ کردی جائے گی۔نہال ہاشمی نے جوش خطابت میں کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پاناما کیس عملدرآمد بینچ کے پاس بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو لیگی سینیٹر کی تقریر سے متعلق مواد اکٹھا کرنے کی ہدایت کی تھی.

سینیٹر نہال ہاشمی کی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز تقریر کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی تھی۔جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ نہال ہاشمی سے سینیٹ کی رکنیت سے بھی استعفی طلب کرلیا گیا ہے.

مصنف کے بارے میں