ڈاکٹر اسد حفیظ ڈبلیو ایچ او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ منتخب

ڈاکٹر اسد حفیظ ڈبلیو ایچ او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ منتخب

اسلام آباد: صحت کے حوالے سے اعلی ترین عالمی پالیسی فارم سمجھے جانے والے 34 ارکان پر مشتمل ایگزیکٹو بورڈ نے یکم جون کو جینوا میں منعقد ہونے والے 141 ویں سیشن کے دوران ڈاکٹر اسد حفیظ کو ڈبلیو ایچ او کی سربراہی کے لیے منتخب کیا۔ ڈاکٹر اسد حفیظ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہ بورڈ 34 اراکین پر مشتمل ہے جو تکنیکی طور پر صحت کے میدان میں اہل ہیں اور ان میں سے ہر ایک کو ان کے ملک نے تعینات کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے جبکہ سالانہ اجلاس جنوری میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ممبر ممالک ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہیں اور اسی دوران دوسرے اجلاس کے لیے اسمبلی کی جانب سے ایک قرارداد زیر غور لائی جاتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرنا اس ایگزیکٹو بورڈ کے فرائض میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 194 ارکان ممالک پر مشتمل اس ہیلتھ اسمبلی کے فیصلوں اور پالیسیوں کو لاگو کرنا بھی اسی بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ یہ انتخابات دو مرحلہ عمل کا حصہ ہیں جس کا پہلا مرحلہ علاقائی سطح پر منعقد ہوتا ہے جبکہ گلوبل فارم دوسرے مرحلے کا حصہ ہوتے ہیں۔

پاکستان کو ابتدائی مرحلے میں مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے 22 ممالک نے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جسے بعد میں گلوبل فارم کے ایگزیکٹو بورڈ نے منتخب کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں