حکومت غربت مکائو نہیں بلکہ غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں: ذکر اللہ مجاہد

حکومت غربت مکائو نہیں بلکہ غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں: ذکر اللہ مجاہد

لاہور :  امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ حکمران کرپشن اور کمیشن کلچر کے سد باب کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں بلکہ یہ مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ، یہ غربت مکائو نہیں بلکہ غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب کا عمل شفاف بنانے کی ضرورت ہے جس میں حکمرانوں سمیت کوئی بھی بالا تر نہ ہو ۔ عوام سیاسی اور جمہوری حکومتوں سے توقعات وابستہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی حکومت میں ایک منصفانہ اور شفاف سیاسی نظام اور قومی اداروں کو طاقت فراہم کریں گے لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں حکمرانی کا مطلب زیادہ طاقت ، اختیار ات اور وسائل کو اپنے قبضے میں کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی طرز نظام ہی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں امن و امان کے لیے شریعت محمدی کو نافذ کیا جائے جب تک ملک میں شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک بدامنی ، دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانوں اور لیٹروں کے طرز حکمرانی نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ ، جرائم ، دہشتگردی اور قرضوں کی دلدل میں ڈبو رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام اب موجودہ نظام سے تنگ آچکے ہیں اور ان میں تبدیلی کی پیاس دن بدن زورپکڑرہی ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں