بھارت کیخلاف پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان ، فہم اشرف شامل

برمنگھم : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں کل ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

بھارت کیخلاف پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان ، فہم اشرف شامل

برمنگھم : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں کل ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 رکنی ٹیم میں اظہر علی، سرفراز احمد ، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔ جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو بھارت کے خلاف میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بہت جدید ہوگئی ہے، پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے اسی انداز میں پریکٹس کی ہے، بھارت کے خلاف میچ میں بہترین ٹیم کھلائیں گے اور پوری امید ہے کہ قومی ٹیم فاتح ہوگی۔
اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلان تیار کرلیا ہے اور اتوار کو میچ میں ٹیم الگ نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میچ میں دباو¿ نہ لینے کی تلقین کی ہے، میچ میں بھارتی ٹیم پر زیادہ دباو¿ ہوگا، بھارت کی ٹیم مضبوط ہے لیکن جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔