افغان سینیٹر کے بیٹے کی نماز جنازہ میں 3 دھماکے ،20افراد جاں بحق

افغان سینیٹر کے بیٹے کی نماز جنازہ میں 3 دھماکے ،20افراد جاں بحق

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینیٹر کے بیٹے کے جنازے میں3 دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث 20افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 83 سے زائد زخمی ہیں تاہم ان خوفناک دھماکوں میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے ہیں۔
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے خیر خانہ میں سینیٹر کے بیٹے سالم عزت یار کے جنازے میں 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور درجنوں افرادزخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

جنازے میں چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سمیت متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے تاہم چیف ایگزیکٹیو ان دھماکوں میں محفوظ رہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کابل میں ٹرک بم دھماکے کے تناظر میں صدر اشرف غنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے والے احتجاجیوں کو منشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سینیٹر کا بیٹا سالم عزت یار بھی شامل تھا۔

مصنف کے بارے میں