پاکستان روس کے ساتھ سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے کا خواہشمند ہے , غلام مرتضی جتوئی

پاکستان روس کے ساتھ سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے کا خواہشمند ہے , غلام مرتضی جتوئی

سینٹ پیٹرز برگ : صنعتوں اور پیداوار کے وزیر غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعاون کی نئی راہیں کھولنے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے یہ بات روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں روس کے صنعت و تجارت کے وزیرDenis Manturov سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ روس کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں خصوصا آٹو پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

غلام مرتضی خان جتوئی نے روس کے وزیر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے، سیاسی و اقتصادی استحکام اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں بتایا۔روس کے صنعت و تجارت کے وزیر نے Sukhoi Superjet 100 منصوبے میں پاکستان کو سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔صنعتوں اور پیدوار کے وزیر سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں