رنگ گورا کرنے کے لیے 3 انتہائی آسان قدرتی طریقے

رنگ گورا کرنے کے لیے 3 انتہائی آسان قدرتی طریقے

 لاہور:ہمارے ہاں گورا رنگ ہر کسی کو پسند ہے۔ ہر لڑکی کی یہی خواہش ہے کے وہ خوبصورت اور دلکش نظر آئے۔ اسی لئے وہ ہر وہ طریقہ استعمال کرنے کے لئے تیار رہتی ہیں چاہیے اس سے انکے چہرے پر بُرے اثرات پڑنے کا بھی ڈر ہو۔ اسی لئے آج ہم خواتیں کے لئے چہرے کی رنگت کو گورا کرنے کے مختلف طریقے لائے ہیں جن کے استعمال کے بعد وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پراعتماد نظر آئیں گی۔

دہی کا استعمال:

دہی کے استعمال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اِس میں لیسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو رنگت کو گورا کرنے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ صبح منہ دھونے سےپہلے آپ دہی کو اپنے چہرے پر لگائیں اور آرام آرام سے چہرے کی جلد پر سے مسلتی جائیں۔ جب اچھی طرح دہی آپ کے چہرے اور گردن پر لگ جائے تو تھوڑی دیر لگا رہنے دیں تا کہ لیسٹک ایسڈ اچھی طرح اپنا کام کر سکے۔ 15 منٹ کے بعد منہ کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور آہستگی سے خشک کر لیں۔ اِس طریقے کو روزانہ تقریباً ایک سے 2 ماہ دہرانے سے آپ کے چہرے کی رنگت میں گورے پن کا اضافہ ہو چکا ہو گا۔

دہی اور شہد کا استعمال:

 دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر بھی منہ پرلگانے سے آپ کی رنگت کافی صاف سُتھری اور گوری ہو جائے گی۔ دہی اور شہد کے مکسچر کو آہستگی سے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور 20 سے 25 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

بیسن کا استعمال:

 رنگ گورا کرنے کے لئے بھی بیسن کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے۔ بیسن کے اندر بہت سےاہم  اجزاء ہوتے ہیں جو چہرے کی جلد کو گورا بنانے میں بہت مدد کرتے ہیں۔

بیسن کو تھوڑے سے عرق گلاب میں ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور اِسے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ جب سارا پیسٹ خشک ہو جائے تو چہرے کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور نرم کپڑے سے خشک کر لیں۔

مصنف کے بارے میں