مانچسٹر دھماکہ: خودکش حملہ آور کا آئی ایس آئی ایس یونٹ سے ملاقات کا انکشاف

نیویارک: ریٹائرڈ انٹیلی جنس حکام نے دعوی کیا ہے کہ مانچسٹر میں خودکش دھماکہ کرنے والا حملہ آور گزشتہ ماہ لیبیا میں آئی ایس آئی ایس کے مرکزی یونٹ کے اراکین سے مل چکا تھا

مانچسٹر دھماکہ: خودکش حملہ آور کا آئی ایس آئی ایس یونٹ سے ملاقات کا انکشاف

نیویارک: ریٹائرڈ انٹیلی جنس افسران نے دعوی کیا ہے کہ مانچسٹر میں خودکش دھماکہ کرنے والا حملہ آور گزشتہ ماہ  لیبیا میں آئی ایس آئی ایس کے مرکزی یونٹ کے اراکین سے مل چکا تھا۔

معروف امریکی اخبار"نیویارک ٹائمز"  کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور سلمان عابدی ٹریپولی دورے کے دوران آئی ایس آئی ایس کے مرکزی یونٹ کتبت البتر سےملا۔ سابق حکام کے مطابق سلمان عابدی مانچسٹر واپس جانے کے بعد بھی یونٹ سے رابطے میں رہا ور جب عابدی برطانیہ میں تھا تو اسکے اور یونٹ کے درمیان فون پر ہی رابطہ رہا۔امریکی انٹیلی جنس افسران نام نہ بتانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں۔