33 سالہ خاتون نے منگیتر کیلئے کروڑوں مالیت فراڈ کر ڈالا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں نجی کمپنی میں ملازمت کرنیوالی 33سالہ خاتون نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 1 کروڑ 10 لاکھ درہم نقدی چرا کر اپنے منگیتر پر خرچ کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایک نجی کمپنی نے میں ہیڈ اکاونٹنٹ کے عہدے پر کام کر رہی تھی اور رقم کی منتقلی سمیت دیگر کام سنبھالتی تھی ، جبکہ اس نے کمپنی سے فراڈ کرتے ہوئے یہ رقم چرائی اور مبینہ طور اس رقم کو اپنے منگیتر کیلئے برانڈڈ گھڑیاں، کپڑے، موٹرکارز، اور بزنس کلاس بیرون ملک سفر پر خرچ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا منگیتر جو کہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھا اور خاتون کو دھوکہ دے رہا تھا،کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔