تیج بہادر کی ویڈیو پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل کی،بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

تیج بہادر کی ویڈیو پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل کی،بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

نئی دہلی: بھارتی انٹیلی جنس نے( بی ایس ایف) کے جوان تیج بہادر کی جانب سے جوانوں کو پانی والی دال اور گھٹیا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سارا الزام پاکستان پر ڈال دیا ہے، بھارتی انٹیلی جنس نے یہ شوشہ چھوڑا ہے کہ ویڈیو کو وائرل کرنے والی ویب سائٹس میں سے21ویب سائٹس پاکستان سے چلائی جارہی ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق تیج بہادرکی ویڈیو نے بھارتی فوج کا پول کھول دیا آج فوجی عدالت تیج بہادر کی پیشی کے دوران انٹیلی جنس افسروں نے دال روٹی کا واویلا کرنے والے جوان کی ویڈیوکے وائرل ہونے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کے ذریعے پاکستانی ویب سائٹس نے بھارت کو بدنام کیا۔

ویڈیو کو وائرل کرنے والی 30ویب سائٹس میں سے21ویب سائٹس پاکستان سے چلائی جارہی تھیں۔ تیج بہادر کی ویڈیو سے بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے اس حوالے سے تیج بہادر کو حساب دینا چاہیے اور وزارت خارجہ کو پاکستانی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان سے احتجاج کرنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں