ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کر دیا گیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کر دیا گیا

برج ٹاؤن: کالی آندھی کے نام سے جانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا نام تبدیل کر  دیا گیا ہے ۔اب اس ٹیم کو ویسٹ انڈیز نہیں بلکہ " ونڈیز " کے نام سے پکارا جائے گا ۔ ویب سائٹ پر بھی ٹیم کا نام ویسٹ انڈیز سے تبدیل کر کے ونڈیز رکھ دیا گیا ۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی 91ویں برس مکمل ہونے پر اپنے بورڈ کا نام بھی تبدیل کرکے اب ’’کرکٹ ویسٹ انڈیز‘‘ کردیا ہے، بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر کرکٹ ٹیم کو بھی آفیشلی ’’ ونڈیز‘‘ قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب بورڈ کے نام کی تبدیلی پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر جونی گریویس نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن اب زیادہ بہتر طور پر خود کو پیش کرپائیگی، انھوں نے کہا کہ ہم نے 2018-2023 کیلیے نیا اسٹریٹیجک پلان بنایا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں