میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے فواد چودھری کو نہیں: ذوالفقار کھوسہ

میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے فواد چودھری کو نہیں: ذوالفقار کھوسہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سردارذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے فواد چودھری کو نہیں، دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور ساتھ پی ٹی آئی میں ہے۔

سردارذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ شرارتیں کرنے والوںکی ایسی کی تیسی، فواد چودھری میرے لئے کوئی چیز نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں کیا، میرے بیٹے نے شادی کی جو چل نہیں سکی اور علیحدگی ہو گئی، یہ سب حمزہ شہباز کا کیا دھرا ہے۔ شہباز شریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں، شہباز شریف کو منہ پر کہا کہ تمہارے دفتر سے پرویز رشید شرارتیں کرا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رینجرز کی چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی: ترجمان رینجرز
 انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پر ذاتی حملہ نہیں کیا، میں نے اس وزیراعلیٰ کے منہ پر کہا تھا کہ آپ کے دفتر سے دوست محمد کے خلاف یہ زہر اگلتا جا رہا ہے، یہ کسی کو ابھرتا ہوا اور کھڑا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جائے: نگراں وزیراعظم
 پرویز رشید مختلف چینلز کے اینکر پرسن سے ملتا رہا، یہ بات میں آن ریکارڈ کہہ رہا ہوں، میں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ آپ کا یہ منسٹر اس معاملے کو ہوا دے رہا ہے، چیف منسٹر اپنا کردار تو کھولے ذرا کتنی شادیاں کیں ہیں، کتنے گھر برباد کئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے دو ایم این اے کے حلقے اور تین ایم پی ایز کے حلقے ہمارے سپرد کئے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں