حمزہ شہباز کیخلاف اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ درج

حمزہ شہباز کیخلاف اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ درج
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: سپریم کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اسلام پورہ تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ عائشہ احد کی درخواست پر درج ہوا، مقدمے میں تشدد اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں ذوالفقار چیمہ، عتیق ڈوگر اور رانا مقبول بھی نامزد ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرکے عائشہ احدملک کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم
 واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عائشہ احمد ملک کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے آئی جی پنجاب کو حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: بہنوں اور بیٹیوں کےلئے خوشخبری ہے ،سپریم کورٹ پہنچو آپ کو انصاف ملے گا :عائشہ احمد ملک
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں