پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی

پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی
کیپشن: آج درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے فواد چودھری کو نہیں: ذوالفقار کھوسہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جب کہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں