جبری ڈیوٹی سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

جبری ڈیوٹی سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی بی ٹائمز

سری نگر:جبری ڈیوٹیوں سے تنگ آئے بھارتی فوجیوں کی خودکشیوںکے رجحان میں دن بہ دن اضافہ ہی ہورہا ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور فوجی نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کیخلاف اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ درج

کشمیر میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگن کے نواحی علاقہ گاندربل میں جبری ڈیوٹی کرنے والے ایک اور بھارتی فوجی نے ڈیوٹی کے دوران سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔ایک ساتھی پولیس اہلکار نے بتایا کہ خود کو گولی مارنے والے شخص کی شناخت حوالدار راج پال سنگھ ولد روپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ وہ یوپی کانپور کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی خود کشی کا تناسب دن بہ دن بڑھتا جا رہاہے جس کی بڑی وجہ ذہنی تناؤ ہے۔ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیرمیں جبری ڈیوٹی کرنے والے کئی بھارتی فوجی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں