سلمان خان اپنے بچپن کے دوست کے مقروض نکلے

سلمان خان اپنے بچپن کے دوست کے مقروض نکلے
کیپشن: ٰImage by Times Now

ممبئی:سلمان خان کا شمار کروڑوں روپے کمانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں اور وہ یہ قرض لوٹابھی نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ان کے بچپن کے دوست ظہیر اقبال ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کیخلاف اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ درج

389f43a7879eabcab458c6f7b5571007

اپنی ایک اور ٹوئٹرمیں سلمان خان نے ظہیر اقبال کے والد اقبال کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ کہا ہے کہ بچپن میں یہ شخص میرا بینک تھا۔ مجھے اب بھی اسے 2011 روپے دینے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ نا تو میں نے اسے لوٹائے اورنا ہی اس نے کبھی اس پر مجھ سے سود مانگا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

سلمان خان نے اپنے ساتھ ظہیر اقبال کی بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اتنی جلدی بڑے کیسے ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ انہیں نصیحت بھی کی کہ ”زندگی میں احترام اور وفاداری ہی سب سے بڑی چیزیں ہیں۔ جن سے تم پیارکرتے ہو اورجو تم سے پیار کرتے ہیں ، ان کا ہمیشہ احترام کرنا اور ان سے ہمیشہ وفادار رہنا“۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں