من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا،تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیں:حمزہ شہباز

من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا،تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیں:حمزہ شہباز
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے چار جون کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف چار جون کو وطن واپس آئیں گے۔ حمزہ شہباز نے اپنے خلاف مقدمے کے اندراج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت کروں گا میرا تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق
وطن واپس آکر من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا۔اس سے پہلے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر عائشہ احد ملک کی درخواست پر نامز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت 6افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کی جانب سے مقدمے کے اندراج کیلئے مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رات بار ہ بجے تک مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی قطر کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماعت کے دوران عائشہ احد نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مجھے اور میری بیٹی کو سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے جان کا خطرہ ہے لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا

رات گئے سی سی پی کیپٹن (ر) امین وینس، ایس پی لیگل سمیت دیگر اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او کے مطابق تھانہ اسلامپورہ میں نامزد ملزمان حمزہ شہباز ،ذوالفقار چیمہ ،انسپکٹر عتیق ڈوگر ،سابق آئی جی رانا مقبول اورعمران یوسف کے خلاف 664/18نمبر ایف آئی آر354،342،382،506،337،511،149،148،337دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں عائشہ احد ملک کی 2011ءمیں دی گئی درخواست کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف معاونت کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں