یورپ نے امریکا کی جانب سے ٹیکس لگانے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دیدی

یورپ نے امریکا کی جانب سے ٹیکس لگانے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

واشنگٹن: امریکا اور یورپ کی تجارتی جنگ میں تیزی آ گئی، ترقی یافتہ ملکوں کی تنظیم جی سیون نے امریکا کی جانب سے ٹیکس لگانے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا تجارتی جنگ سے چند دن کی دوری پر ہے۔ کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون گروپ کے ایک اجلاس میں یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی فیصلے کے خلاف جوائی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ فرانس کے وزیرِ خزانہ برونو لے میئر نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا جناح ہسپتال کا دورہ، ایم ایس اور پرنسپل کی سرزنش
 دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 363 رنز پر آؤٹ
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں