ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کراچی: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ چھوٹی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ جی ڈی اے کے ساتھ اتحاد کریں اور سندھ کو مافیا سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کراچی میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ فہمیدہ مرزا نے جی ڈی اے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، فہمیدہ مرزا اور ہمارے ٹی اوآرز ملتے جلتے ہیں، چاہتے ہیں کہ سندھ کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے، کوشش ہے کہ سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے، صوبے کی بھلائی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا جناح ہسپتال کا دورہ، ایم ایس اور پرنسپل کی سرزنش
 فہمیدہ مرزا نے کہا کہ چھوٹی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ جی ڈی اے کے ساتھ اتحاد کریں، 5 سال مکمل ہونے کے بعدعوام کے پاس گئی، پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر بھی آواز اٹھاتی رہی۔ لاڑکانہ، دادو کے عوام گندے پانی کیوجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں۔ سندھ کو کم پانی مل رہا ہے، پانی کی تقسیم درست نہیں ہورہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 363 رنز پر آؤٹ
 انہوں نے مزید کہا کہ 21 ویں صدی میں بھی بچے تعلیم سے محروم ہیں، سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ ہم سندھ کو مافیا سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، ملک میں تمام خرابیوں کی وجہ کرپشن ہے۔ پیپلزپارٹی کے منشور پر 10 سال سے کوئی کام نہیں ہوا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں