کرپشن کرنیوالے بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا،چیئرمین نیب

کرپشن کرنیوالے بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا،چیئرمین نیب

اسلام آباد:نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کرنے والے بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیاجسکی وجہ سے وطن عزیز میں کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ قومی احتساب بیورواحتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ بڑے ناموں پر ہاتھ نہ ڈالنے سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہواہے۔

نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف کارروائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیوروملکی معشیت کی بہتری کے لیے کام کرنے والے اداروں اور افراد کے خلاف نہیں ہے۔ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنےوالوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔